aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈراما عالمی ادب میں ایک امتیازی مقام رکھتا ہے اور فنون لطیفہ کی قدیم ترین شکلوں میں سے ہے۔ ڈرامہ میں دیگر لوازمات کے ساتھ اسٹیج کی کافی اہمیت ہے۔ زیر نظر کتاب" اسٹیج ڈرامے" آفاق احمد کی لکھی ہوئی کتاب ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے اردو اسٹیج کے حوالے سے تاریخ و روایت اور اس کے ارتقاء پر بڑی دل چسپ گفتگو کی ہے، اس کے علاوہ اس کتاب میں تین ڈرامے پیش کیے گئے ہیں ۔ سب سے پہلا ڈراما"چنگیز" دوسرا ڈراما " ڈراماابھی ادھورا ہے" جبکہ تیسرا ڈراما "آلائش محفل " کے نام سے ہے۔ خیال رہے کہ اردو اسٹیج ڈرامہ کو دیگر اصناف کی طرح ذرا کم مقبولیت ملی۔ لیکن مذکورہ ڈرامے اپنے مواد اور تکنیک کے لحاظ سے کافی بہتر ڈرامے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets