aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں سترہ گریٹ مسلمانوں کا ذکر کیا گیا ہے اور ان کی خدمات کا ذکر کیا گیا ہے جن میں سب سے پہلا نام محمد صلعم کا شامل کیا گیا ہے پھر امام حسین، خالد بن ولید، محمد بن قاسم ، عمر بن عبد العزیز ، علی رضا، امام ابو حنیفہ ، ابن سینا ، نظام الملک طوسی، امام غزالی بن رشد، صلاح الدین ایوبی، عبد القادر جیلانی، شاہ ولی اللہ،شاہ اسمعیل شہید، سید جمال الدین افغانی اور قاعد اعظم محمد علی جناح کا نام شامل ہے۔ ان میں سے سارے کے سارے مسلمانوں کے بڑے نام ہیں اور کسی نہ کسی طور پر ان کی خدمات قابل نافراموش شدنی ہیں ۔ خالد بن ولید ، محمد بن قاسم ، صلاح الدین ایوبی اسماعیل شہید کا تعلق جہاد فی سبیل اللہ سے ہے اور عمر بن عبد العزیز عبد القادر جیلانی کا تعلق تصوف سے ہے۔ اسے طرح ہر ایک کا کوئی نہ کوئی ایسا کارنامہ ہے جس سے اسلام کو تقویت ملی اور مسلمان اس سے مستفید ہوئے۔