aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب ل۔ احمد کا افسانوی مجموعہ ہے۔ ل۔ احمد کو اردو افسانے کی تاریخ میں بہت زیادہ ناموری نہیں مل سکی۔ تاہم ایسے مصنفین کے بارے میں بجا طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جنہوں اردو زبان و ادب کو عوام الناس تک پہنچایا۔ ان کے بیشتر افسانے اصلاً سماجی نا ہمواری اور انشاء پردازی کا عمدہ نمونے ہیں۔ جس میں انہوں نے سماجی موضوعات کو پیش کیا ہے ساتھ ہی ان کے افسانوں میں اخلاقی زوال پذیری کا بھی نوحہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس کتاب میں ’کامیابی کی قیمت، زلیخائے جدید، شوہر کا انتخاب، سری نگر کی ایک شام، ایک پلاٹ، حسن اتفاق، ازدواج کی تخصیص، ایثار، میں اور میرا ضمیر، قربانی کا بکرا اور دو مزدور فلسفی‘ جیسے افسانے شامل ہیں۔