aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ایم۔ اسلم اردو زبان و ادب کے ایک ایسے تخلیق کار ہیں جنہوں نے زیادہ تر تاریخی ناول لکھے۔ یہ جان کر کسی کو بھی حیرت ہو سکتی ہے کہ وہ غالباً اردو کے واحد ایسے تخلیق کار ہوں گے کہ جن کی تخلیقات کا اگر تخمینہ لگایا جائے تو اس کی تعداد کم و بیش ایک لاکھ صفحات ہوگی۔ ان کا تعلق پاکستان کے لاہور سے تھا، چوں کہ ان کی پیدائش ایک معزز خاندان میں ہوئی تھی، اس لیے اقبال جو کہ اس وقت انہیں کے کالج میں فلسفے کے پروفیسر تھے، اسلم کو بڑا عزیز رکھتے تھے۔ یہی وجہ ہے ان کی تخلیقات پر مشرقی رنگ خاصا غالب ہے۔ زیر نظر کتاب سہاگ ان کا افسانوی مجموعہ بھی اسی بات کی تصدیق کرتا ہے جس میں انہوں نے مشرقی عورت کے مغربی تہذیب میں ملوث ہونے کے نقصان اور خسارے کو اپنا موضوع بنایا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets