aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
’’سلطان ایوبؓ‘‘ نامی یہ کتاب دراصل حضرت ابو ایوبؓ انصاری کی سوانح پر مبنی ہے۔ اس کے تین دیباچے ہیں، ایک دیباچہ میں واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہےکہ حضرت ابو ایوب کے عہد یعنی اسلام کے اول دور کی یالت کیا تھی۔ حضرت ابو ایوب انصاریؓ کو رسول اللہ سے کیا لگاؤ تھا اور کیسی رفاقت تھی۔ انہیں قسطنطنیہ میں سلطان ایوبؓ کے لقب سے موسوم کیا جاتا تھا، ظاہر ہے اس میں ان کی ہردلعزیزی سے ایک دنیا واقف تھی۔ کتاب کو جزوی طور پر سوانح کے بطور پیش کی گئی ہے، تاہم اس کی عصری معنویت تاریخ اسلام سے بھی منسلک معلوم ہوتا ہے۔