aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سلطان محمود غزنوی تاریخِ اسلامیہ کےوہ پہلے حکمران تھے جنہوں نے سلطان کا لقب اختیار کیا۔محمودغزنوی 971ء میں پیدا ہوئے۔ محمود غزنوی ایک سپہ سالار اور فاتح کی حیثیت ہی سے نہیں بلکہ علم و فن کی سرپرستی کے اعتبار سے بے نظیر حکمران تھے۔ بڑے بڑے عالم اور شاعر ان کے دربار میں موجود تھے۔ فردوسی کی سرپرستی کرکے انھوں نے شاہنامے کی تکمیل کرائی۔ زیر تبصرہ کتاب "سلطان محمود غزنوی"محمود غزنوی کی حیات وخدمات،کارناموں کےحوالے سے بہترین کتاب ہے۔مصنف نےکوشش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تاریخی حقائق کو یکجا کیا جائے کہ جس میں سلطان محمود غزنوی کی شخصیت کےتمام پہلو سامنے آجائیں۔