aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب "سلطان قلی قطب شاہ" قلی قطب شاہ کے احوال و آثار اور شاعری پر مبنی ہے۔ جسے اسلم پرویز نے اپنے مستند اور مسبوط مقدمہ کے ساتھ شائع کیا ہے۔ قلی قطب شاہ کا کلام ہندوستانی تہذیب وثقافت کا بہترین عکاس ہے۔ ان کی شاعری میں ہندوستان اپنے مختلف روپ کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔ کہیں عیدوں، تقریبوں کے ساتھ تو کہیں تہواروں، حسیناؤں اور محلوں وغیرہ کی شان و شوکت کے ساتھ موجود ہے۔ ان کا کلام جدت خیال، معنی آفرینی، جمالیاتی ذوق اور مقامی رنگ کے ساتھ معانی گنجینہ سخن بن گیا ہے۔ قلی قطب شاہ کا کلام گویا چار سو سال پہلے کی زندگی کا ایک جیتا جاگتا مرقع ہے۔ کتاب میں شامل مضامین ان کی شخصیت اور شاعری پر بہت ہی وضاحت سے روشنی ڈالتے ہیں۔