aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عظمت اللہ خان جدید طرز کی اردو شاعری اور نئے شعری تجربوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی زیر نظر نظموں کا مجموعہ "سریلے بول" اس حوالے سے ایک سنگ میل تصور کیا جاتا ہے۔ ان کی ان نظموں کی اہم خصوصیت سریلا پن ہے۔ وہ ہندی عروض سے بہت متاثر تھے، انہوں نے اردو میں ہندی بحروں اور لفظوں کے استعمال کو بہت عمدگی سے برتا ہے بلکہ ان ہی کی شاعری کی وجہ سے اس طرز کو شہرت ملی۔ اس مجموعہ میں ان کی نظموں کے علاوہ کچھ مضامین بھی شامل ہیں جو ان کی شاعری اور شخصیت پر بات کرتے ہیں۔ نیز خود ان کا ایک طویل مضمون شامل کتاب ہے جس میں انہوں نے شاعری اور عروض پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔ بلکہ اس مضمون میں ان کی شاعری میں نت نئے تجربات بھی ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ عظمت اللہ خان نے اردو غزل کی مخالفت کی تھی، جس سے اردو نظم کو کافی تقویت ملی۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free