aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بلراج مین را کی کہانیوں کا مجموعہ " سرخ و سیاہ" پیش نظر ہے۔ جس میں ان کی علامتی ،تجریدی اور تمثیلی کہانیاں شامل ہیں۔ اس مجموعے میں دراصل بلراج مین را کی دو کتابیں بھی شامل ہیں۔ پہلی کتاب جو کہانیوں پر مشتمل ہے اور دوسری کتاب میں بلراج مین را کے فن و شخصیت سے متعلق مختلف ادبی ہستیوں کے مضامین شامل ہیں۔ جن کا مطالعہ بلراج مین را کی شخصیت اور فن کو سمجھنے میں معاون ہے۔