aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ترجمے کا فن بہت ہی احتیاط اور جان کنی کا متقاضی ہوتاہے۔ کسی ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنے کے لیے مترجم کو الفاظ کے انتخاب کے لیے زبان میں مہارت اور خاص تکنیک کی ضرورت ہوتی ہے۔ محمد حسن عسکری ترجمہ نگاری کے ہنر و فن میں ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک افسانہ نگار، محقق اور نقاد بھی تھے۔ اسی لئے ان کے اردو ترجمہ میں طبع زاد تحریر کی سی روانی ہے۔ زیر نظر "سرخ و سیاہ" (فرانسیسی ادیب ستاں دال کے شہرہ آفاق ناول le rouge et le noir کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ ناول پہلی مرتبہ 1830ء میں دو جلدوں میں شائع ہوا۔ انگریزی میں یہ ناول the red and the black کے نام سے شائع ہوا تھا۔ بقول سمرسٹ ماہم یہ دنیا کے دس بہترین ناولوں میں شمار کیا جا تا ہے۔ یہاں مکمل ناول کو ایک ہی جلد میں شائع کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets