aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب میں عزم شاکری کا شمار جدید دور کے شعراء میں کیا جا تا ہے۔ بشرنواز کہتے ہیں عزم شاکری غزل کے مزاج داں ہیں۔ وہ لفظوں کو ان کی تمام تہہ داریوں کے ساتھ برتنے کا ہنر جانتے ہیں اور اسی لیے ان کے مسائلی اشعار بھی داخلیت کی کیفیات رکھتے ہیں۔ وہ مشاہدے کو تجربہ اور جگ بیتی کو آپ بیتی بنانے پر قدرت رکھتے اور یہ قدرت بغیر سوز دروں کے پیدا نہیں ہوتی۔ "سرخاب" عزم شاکری کا دوسرا شعری مجموعہ ہے۔ اس مجموعے میں بیشتر غزلیں شامل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مجموعے میں چودہ نظموں کے ساتھ ایک رباعی اور نعت بھی پیش کی گئی ہے۔ کتاب کی شروعات میں امجد اسلام امجد، بشر نواز اور راحت اندوری جیسے نامور شعرا کا اظہار خیال شامل ہے اور کچھ سطریں عزم شاکری نے اپنے متعلق بھی پیش کی ہیں۔ کتاب کے فلیپ پر بھی بشیر بدر اور شمیم طارق کے تاثرات شامل کیے گئے ہیں۔