aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نصیر احمد ناصر جدید نظم کے نمائندہ اور منفرد شاعر ہیں جن کے یہاں فکر و فن کا خوبصورت امتزاج ملتا ہے۔ فلسفیانہ رویے اور موضوعات کی گہرائی و گیرائی کی وجہ سے ان کی نظمیں معنوی اعتبار سے بڑی شاعری کی ذیل میں آتی ہیں۔ بنیادی طور پر وہ جدید نظم کے اس مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں جو نظم کو موضوع، فکر اور فنی حوالے سے غزل سے بالکل علاحدہ صنف سمجھتےہیں ۔ ان کی نظموں میں موضوعات کا تنوع ، ہیئت اور تکنیک کا بے مثال امتزاج ان کی شاعری کو عالمی معیار تک پہنچا دیتا ہے۔ ان کی نظموں میں رومانویت کی جمالیات کے ساتھ ساتھ سیاسی سماجی مسائل بھی موجود ہیں۔ ان کی شاعری انگریزی سمیت دنیا کی سات سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہے ،"سُرمئی نیند کی بازگشت"نصیراحمد ناصر کی نظموں کا مجموعہ ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets