aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سید عابد علی عابد اردو اور فارسی کے شاعر، نقاد، ڈراما نگار اور ديال سنگھ کالج، لاہور کے پرنسپل تھے۔ عابد علی عابد تنقید نگاری کے لیے بہت مشہور تھے۔ ان کے سینکڑوں شاگرد ہیں۔ وہ ریڈیو پاکستان لاہور کے ابتدائی ڈرامے اور فیچر لکھنے والوں میں سے تھے۔ انہوں نے 1940ء اور 1950ء کی دہائیوں میں ریڈیو کے لیے بے شمار ڈرامے لکھے۔ پنجاب کی سب سے پہلی بولتی فلم ہیر رانجھا کی کہانی اور مکالمے انہوں نے لکھے تھے۔ دیال سنگھ کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے انہوں نے اردو زبان کے لیے بہت کام کیے۔ زیر نظر کتاب "سید عابد علی عابد" کی کتابیات کا اشاریہ ہے ، جسے عبد الرؤف شیخ نے مرتب کیا ہے۔ اس کتاب میں عابد علی عابد کی تمام کتابوں کے اشاریے کو موضوعات کے اعتبار سے پیش کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free