aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سید نجیب اشرف تحریک آزادی کے ان جیالوں میں شامل تھے جن میں کوئی مصلح قوم تھے تو کوئی سالار قوم۔ ان ہی رہبران قوم کے ساتھ چلنے والوں میں سید نجیب اشرف بھی تھے۔ سید سلیمان ندوی کے شاگردوں میں نجیب اشرف کو اونچا مقام حاصل تھا اور ان ہی ے نظر التفات کے سائے میں ان کی تعلیم وتربیت ہوئی۔ شاید اسی وجہ سے وہ اپنے ہم عصروں میں سب سے اچھے مقرر اور بہت زیادہ محنتی تھے۔ وہیں نجیب اشرف کے ہمنواؤں میں چودھری افضل حق، غازی عبدالرحمان امرت سری، مضفر گڑھ کے بیرسٹر شیخ دوست محمد وغیرہ کا نام قابل احترام ہے جو اپنے وقت کے عطیم مجاہد آزادی تھے۔ یقیناً وہ زمانہ تحریک آزدی کا شروعاتی زمانہ تھا اور اس وقت آزادی کے جیالے حصول آزادی کے لئے لائحہ عمل ترتیب دے رہے تھے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free