Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : غلام ربانی تاباں

ناشر : انجمن ترقی اردو (ہند)، علی گڑھ

مقام اشاعت : علی گڑہ, انڈیا

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : انتخاب

صفحات : 68

معاون : اردو آرٹس کالج، حیدرآباد

تاباں
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

غلام ربانی تاباں کا شمار ممتاز ترقی پسند شعرا میں ہوتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف شاعری کی سطح پر ترقی پسند فکراور نظریے کو عام کرنے کی کوشش کی بلکہ اس کیلئے عملی سطح پر بھی زندگی بھر جد وجہد کرتے رہے ۔ تاباں کی پیدائش ۱۵ فروری ۱۹۱۴ کو قائم گنج ضلع فرخ آباد میں ہوئی ۔ آگرہ کالج سے ایل ایل بی کی ، کچھ عرصہ وکالت کے پیشے سے وابستہ رہے لیکن شاعرانہ مزاج نے انہیں دیر تک اس پیشے میں نہیں رہنے دیا ۔ وکالت چھوڑ کر دہلی آگئے اور مکتبہ جامعہ سے وابستہ ہوگئے اور ایک لمبے عرصے تک مکتبے کے جنرل مینیجر کے طور پر کام کرتے رہے ۔

تاباں کی شاعری کی نمایاں شناخت اس کا کلاسیکی اور ترقی پسندانہ فکری وتخلیقی عناصر سے گندھا ہونا ہے ۔ ان کے یہاں خالص فکری اور انقلابی سروکاروں کے باجود بھی ایک خاص قسم تخلیقی چمک نظر آتی ہے جس ترقی پسند فکر کے تحت کی گئی شاعری کا بیشتر حصہ محروم نظر آتا ہے ۔ تاباں نے ابتدا میں دوسرے ترقی پسند شعرا کی طرح صرف نظمیں لکھیں لیکن وہ اپنے پہلے شعری مجموعے’ سازلرزاں ‘(۱۹۵۰) کی اشاعت کے بعد صرف غزلیں کہنے لگے ۔ ان کی غزلوں کے متعدد مجموعے شائع ہوئے ۔ جن میں ’ حدیث دل ‘ ’ ذوق سفر ‘ ’ نوائے آوارہ ‘ اور ’ غبار منزل ‘ شامل ہیں ۔ تاباں نے شاعری کے علاوہ اپنی فکر کو عام کرنے کیلئے صحافیانہ نوعیت سیاسی ، سماجی اور تہذیبی مسائل پر مضامین بھی لکھے اور ترجمے بھی کئے ۔ ان کے مضامین کا مجموعہ ’ شعریات سے سیاسیات تک ‘ کے نام سے شائع ہوا ۔

تاباں کوان کی زندگی میں بہت سے انعامات واعزات سے بھی نوازا گیا ۔ ساہتیہ اکادمی ایوارڈ ، سوویت لینڈ نہرو ایوارڈ ، یوپی اردو اکادمی ایوارڈ اور کل ہند بہادر شاہ ظفر ایوارڈ کے علاوہ  پدم شری کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔  پدم شری کا اعزاز تاباں نے ملک میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واپس کردیا تھا ۔

۷ فروری ۱۹۹۳ کو تاباں کا انتقال ہوا ۔ 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے