aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب ’تعلیم وتربیت کے مسائل‘ فلسفہ تعلیم سے متعلق ہے اصلاً یہ نادژدا کروپاسکایا کی تصنیف ہے جس میں ان منتشر مضامین اور تقاریر بھی ہیں۔ نادژدا روسی اشتراکی رہنما ولادیمیر لینن کی بیوی تھیں یوں اس طرح اس تصنیف میں انہوں نے لینن کی زندگی پر بھی تھوڑا اختصار سے روشنی ڈالی ہے جو لینن کی اشتراکی زندگی کو سمجھنے میں معاون ہوگی۔ نادژدا انے اس کتاب میں اپنی زندگی کے بارے میں بھی بڑی تفصیل سے بتایا ہے اور لکھا ہے کہ کہنے کو تو ایک روسی اشرافیہ کے گھر پیدا ہوئیں لیکن آہستہ آہستہ انہیں مطلق العنانیت اور آمرانہ طرز حکومت سے نفرت ہوتی چلی گئی اور اخیر اخیر تک اشتراکی نظریات کی نقیب بن گئیں۔ خلاصے کے طور پر کہا جا سکتا ہے کہ اصلاً یہ کتاب کمیونسٹ تعلیمی نظریات کا مینی فیسٹو ہے جسے حکومت روس نے ساٹھ کی دہائی میں اپنے غیر لکی زبانوں کے اشاعت گھر سے شائع کیا تھا۔ یہ کتاب اگرچہ اصل روسی زبان میں لکھی گئی تھی لیکن انگریزی میں اس کا نام on education: selected articles and speeches. moscow ہے۔