Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : تبسم فاطمہ

ناشر : عرشیہ پبلی کیشنز، دہلی

سن اشاعت : 2012

زبان : Urdu

موضوعات : خواتین کی تحریریں, افسانہ

ذیلی زمرہ جات : کہانیاں/ افسانے, تمثیلی/ علامتی افسانے

صفحات : 157

معاون : اقبال لائبریری، بھوپال

تاروں کی آخری منزل
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

تبسم فاطمہ ایک ہمہ جہت اور فعال شخصیت ہیں۔ شاعرہ افسانہ نگار،نقاد، صحافی، مترجم اور فلم ساز ہیں۔  نفسیات میں ایم اے کیا ہے۔ اردواور ہندی دونوں میں لکھتی رہی ہیں۔ اردو میں ان کی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں: ’لیکن جزیرہ نہیں‘ ’ستاروں کی آخری منزل‘ ’سیاہ لباس‘ (کہانیوں کا مجموعے)۔ ’میں پناہ تلاش کرتی ہوں‘ ’ذرا دور چلنے کی حسرت رہی ہے‘ ’تمہارے خیال کی آخری دھوپ‘ (شعری مجموعے)۔ ’جرم‘ کے نام سےہندی میں افسانوی مجموعہ (2018( میں شاٰئع ہوا۔
اردو سے ہندی میں بیس سے زیادہ کتابوں کا ترجمہ  کیا ہے۔ ایک طویل عرصے سے اردو کہانیوں کا ہندی ترجمہ اور ہندی کہانیوں کا اردو ترجمہ بھی کرتی رہی ہیں۔ ان کے تراجم نے  بہت مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے  چترا مدگل  کے ناول ’گلی گڈو‘ کا بھی اردو میں ترجمہ پیش کیا ہے۔ تبسم فاطمہ نظمیں لکھتی ہیں۔ لہذا انھیں نظموں کے ترجمے میں خصوصی دلچسپی ہے۔ پروین شاکر، سدرہ سحرعمران، سارا شگفتہ پر ہندی میں انکی کتابیں شایع  ہو چکی ہیں۔ 
دوردرشن اور دوسرے چینلز کے لئے کئی  بڑے ادبی پروگرام بنائے ہیں۔ پچاس سے زیادہ ادیبوں اور ان کی شخصیت پر فلمیں بنائیں۔ بلونت سنگھ، سہیل عظیم آبادی، مشرف عالم وقی کے ناولوں پر سیریل تیار بنائے۔ پچاس سے زیادہ دستاویزی فلمیں اور ڈاکو ڈرامے بنائے۔ ریڈیو کے لئے بھی کئی سیریز تیار کیں۔ بطور فری لانسر میڈیا کے لئے کام کا سلسلہ اب بھی جاری  ہے۔
ایوارڈ: دہلی اکیڈمی/بہار اردو اکیڈمی کی طرف سے ادبیات پر ایوارڈ، ہیو مین رائٹس کا خصوصی ایوارڈ، 2018، بہار اکیڈمی کے ذریعہ بھی ایوارڈ  سے نوازا گیا۔ مشہور فکشن نگار مشرف علی ذوقی کی شریک حیات ہیں۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے