aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نیّر مسعود نے افسانہ نگاری کے علاوہ تحقیق و تشریح کے میدان میں بھی اپنی فتوحات درج کیں۔ میر انیس کی سوانح، مرثیہ خوانی کا فن، شفاء الدولہ کی سرگزشت، یگانہ احوال و آثار اور تعبیرِ غالب ان کی تحقیق و تشریح کا ایسا کارنامہ ہیں جو انھیں اس شعبے کا مردِ میداں ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔ زیر نظر کتاب "تعبیر غالب" غالب کی تعبیرات سے متعلق کتاب ہے۔ ان کی یہ کتاب غیر معمولی تصنیفات کا درجہ رکھتی ہے۔جس میں ایک اہم مضمون’’ غالب اور رجب علی بیگ سرور‘‘ بھی ہے۔ زیر نظر کتاب میں تین مضامین کے علاوہ غالب کے متداول دیوان میں سے چند شعروں کے وہ مفاہیم تلاش کیے گئے ہیں جن کی طرف ان شعروں کے الفاظ رہنمائی کرتے ہیں۔ البتہ شروع کے تین مضامین فکر غالب، اور قاطع برہان، غالب اور رجب علی بیگ سرور ہیں۔ اس کے علاوہ تمام کتاب میں غالب کے مشکل اشعار کی تشریح شامل ہے۔ ایسے اشعار جن کی تشریحات کئی شارح اپنے اپنے اندزے سے کرچکے تھے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets