aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سگمنڈ فرائیڈ ایک ایسی نابغہ روزگار ہستی ہیں جنہوں نے اپنے افکار و نظریات سے نہ صرف انسانی ذہن اور انسانی شخصیات کے اپنے سے پہلے مروج نظریات کو غلط ثابت کیا بلکہ فرد اور معاشرے کے تعلق،فرد کی شخصیت کی تشکیل،ذہن کی ساخت اور اس کی کار کردگی،انسانی الجھنوں، انسانی افعال واعمال وغیرہ کی نئے سرے سے تو جیحات اورتشریحات پیش کیں،فرائیڈ نے جہاں فرد کی ذہنی زندگی کو موضوع بنا کرتحلیل نفسی کی بنیاد رکھی،جس کے ذریعے اس نے ذہنی امراض کا علاج کیا اور پھراسی تحلیل نفسی کے تجربات و مشاہدات کی روشنی میں نئے اور چونکادینے والے انکشافات کیے۔ وہیں ادب بھی ان کے افکار و نظریات سے متا ثرہوئے بغیر نہ رہ سکا۔خود فرائیڈ نے اپنے نظریات کو پیش کرتے ہوئے ادب میں سےکئی ایک تخلیقات کے حوالے دیے ہیں اور کئی ایک تخلیقات کا خودبھی تحلیل نفسی کی روشنی میں تجزیہ کیا ہے۔ زیر نظر کتاب میں تحلیل نفسی کے مسائل ،فرائڈ اور اس کے نظریہ تحلیل نفسی کا تجزیہ اور فرائڈ پر ہونے والے جدید مباحث کے حوالے سے فرائڈ کے علم نفسیات کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔ نفسیات کے طلبہ کے لیے ایک نہایت کارآمد کتاب ہے۔جس کا اردو ترجمہ پروفیسر ظفر احمدصدیقی نے کیا ہے۔