aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
علامہ رشید ترابی پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالم اسلام کے بلند پایہ خطیب، عالم دین اور شاعر تھے۔ان کے کلام کا ایک مجموعہ ’’شاخِ مرجان‘‘ کے نام سے اشاعت پزیر ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی مرتب کردہ کتابیں ” طب معصومین“،” حیدرآباد کے جنگلات“، اور” دستور علمی و اخلاقی مسائل “ بھی شائع ہوچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب"تہنیت جوبلی" ان کی ایک طویل نظم ہے۔ یہ نظم حضرت علی کی جوبلی کے موقعہ پر تہنیت کے طور پر کہی گئی ہے۔ پوری نظم عشق علی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اس نظم کے حوالے سے وہ خود لکھتے ہیں"چونکہ ظل اللہ کی جوبلی کے موقعہ آپ بھی بے حد خوش ہیں اس لیے یہ نظم آپ کے نام پر معنون کی جاتی ہے۔"