Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ماسٹر رام چندر

اشاعت : 001

ناشر : مطبوعہ آرمی پریس، دہلی

مقام اشاعت : دلی, انڈیا

سن اشاعت : 1924

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات

صفحات : 73

معاون : رامپور رضا لائبریری، رام پور

تحقیق آریہ سماج
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

رام چندر 1821ء کو دہلی کے کائیستھ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد رائے سندر لال ماتھر ایسٹ انڈیا کمپنی کے محکمہ مالیات میں ملازم تھے۔ بارہ برس کی عمر میں انگریزی مدرے میں داخل ہوئے۔ فکر معاش نے مجبور کیا تو محرر ہو گئے، لیکن طبیعت حصولِ علم کے لیے بے چین تھی۔ اس لیے دہلی کالج میں داخل ہو گئے اور وہاں اپنی قابلیت کی وجہ سے اعلیٰ وظیفہ پایا۔ تین سال کی تعلیم کے بعد اسی کالج میں مدرس ہو گئے۔ ورنیکلر ٹرانسلیشن سوسائٹی قائم ہوئی تو اس کے لیے اردو میں الجبرا اور علمِ مثلث پر کتابیں لکھیں۔ 1854ء میں انہوں نے ہندو مذہب کو ترک کیا اور عیسائی مذہب قبول کیا، جس پر ان کے خلاف بہت لے دے ہوئی اور اعزہ و اقارب اور برادری نے مقاطعہ کر دیا۔ ان کی دو کتابوں کی شہرت انگلستان تک پہنچی اور ایک کتاب کے لیے برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کی کورٹ آف ڈائریکٹرز نے ایک خلعت پنج پارچہ اور دو ہزار روپیہ نقد عطا کیا۔ وہ ہندوستان کے مایہ ناز صحافی تھے۔ 1845ء میں انہوں نے ایک پندرہ روزہ علمی اخبار فوائد الناظرین اور 1847ء میں ایک علمی اور ادبی ماہنامہ محب ہند جاری کیا۔ غدر کے دوران میں چھپ چھپا کر زندگی بسر کی۔ غدر کے بعد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ۔

رام چندر 31 دسمبر 1957ء کو دہلی کالج کی ملازمت سے باقاعدہ طور پر الگ ہو گئے اور روڑکی چلے گئے، وہاں انہیں 1858ء میں ڈھائی سو روپے ماہوار پر تھامسن انجنیئرنگ کالج (موجودہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی) کا نیٹیو ہیڈ ماسٹر (Native Head Master) مقرر کیا گیا۔ روڑکی میں چند ماہ رہنے کے بعد وہ پھر دہلی واپس آئے اور ستمبر 1858ء میں دہلی ڈسٹرکٹ اسکول کے ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے۔ 1866ء میں 22 برس تک ایک فاضل، مقبول اور مشہور معلم کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دینے کے بعد 45 برس کی عمر میں خرابی صحت کی بنا پر سبکدوش ہو گئے اور ایک سو پچاس روپے ماہوار پنشن مقرر ہوئی۔

ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد 186ء میں انہیں راجا مہندر سنگھ کے اتالیق کی حیثیت سے ریاست پٹیالہ کے دربار میں ملازمت مل گئی۔ یہاں انہوں نے بڑی قابلِ خدمات اجام دیں جنہوں حکومتِ پٹیالہ اور حکومتِ ہند دونوں نے بے حد سراہا۔ جولائی 1868ء میں جب مہاراجا مہندر سنگھ تخت نشیں ہوئے تو انہیں ایک ہزار روپے کی جاگیر اور خلعت عطا کی گئی۔ 13 جون 1870ء کو جب ریاست پٹیالہ میں سر رشتہ تعلیم کا قیام عمل میں آیا تو رام چند ر اس کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ان کے دورِ ملازمت میں پٹیالہ میں تعلیم کو بہت فروغ ہوا۔ ان کی زیرِ نگرانی ایک مختصر مدت میں 38 نئے اسکول قائم ہو گئے۔ چنانچہ27 فروری 1871ء میں کلکتہ کا دربار منعقد ہوا تھا، گورنر جنرل ہند نے مہاراجا پٹیالہ کو ستارہ ہند (Star of India) کا خطاب دیتے ہوئے ریاست میں تعلیم کی ترقی پر خوشی کا اظہار کیا اور رام چندر کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے زیرِ نگرانی ریاست پٹیالہ میں تعلیم کو مزید ترقی ہوگی۔

خرابی صحت اور وفات:

رام چندر کی صحت کبھی اچھی نہ تھی۔ 1862ء میں جب وہ چالیس برس کے تھے انہیں خرابی صحت کی بنا پر پنشن کی درخواست بھی دینی پڑی تھی۔ اس کے بعد صحت رفتہ رفتہ گرتی ہی گئی اور بالآخر 11 اگست، 1880ء کو 59 کی عمر میں انتقال کیا۔

تصانیف:

A Treatise on Problems of Maxima and Minima Solved by Algebra، 1850 (مسائل کلیات و جزئیات)

تذکرۃ الکاملین

عجائبات روزگار

بھوت نہنگ

اعجاز قران

اصول علم ہیئت

 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے