aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"تحقیق اور حاصل تحقیق" ڈاكٹر حامد حسین كے تحقیقی مضامین كا مجموعہ ہے ۔جس میں مختلف موضوعات پر ان كی تحقیقی و تنقید ی مضامین یكجا ہیں۔تحقیق دراصل كسی چیز كی كھوج،تجسس كا عمل ہے ۔جس كی تلاش كے لیے عرق ریزی اور محنت دركار ہے۔اسی مناسبت سے ڈاكٹر حامد حسین نے اپنی كھوج ،و تجسس كے حاصل كومضامین كی صورت میں پیش كیا ہے۔اس كتاب میں غالب اور مولانا حسرت،مولانا محمد علی جوہر،اقبال وغیرہ سے متعلق مختلف موضوعات پر مضامین دلائل كے ساتھ تحریر کیےگئے ہیں۔چاہے وہ غالب كے دو قلمی دیوان سے متعلق ہو یا ولیم كوپر ماخوذ اقبال كی چند نظمیں ہو یا دیوان غالب اور ڈاكٹر بجنوری وغیرہ ہر مضمون تحقیقی و تنقیدی اعتبارسے اہمیت كا حامل ہے۔