aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تحقیق یقینا ایک دقت طلب اور محنت کا کام ہے۔ اگر یہ دقت طلب کام مشقت وافر سے لکھنے کے بعد چند تحقیقی اصول کا خیال نہ رکھنے کی بنا پر بھونڈا، بے ترتیب، معلوم ہو۔ اس لئے تحقیق کے اصول و مبادی ہر محقق کے ذہن نشین ہونا اہمیت رکھتا ہے۔ محمد موصوف احمد کی یہ کتاب بھی تحقیق کے حوالے سے ایک بہترین کتاب ہے جس میں تحقیق کے اصول بیان کئے گئے ہیں کہ متن کی تحقیق کیا ہیں، صحت متن کی اہمیت، تحقیق کے مبادیات اور اصول ، تدوین کے اصول ، تحقیق کے درمیان ، مصاحبہ اور سوال نامہ کی اہمیت، کتابیات اور اشاریہ وغیرہ جیسے چیزوں کو بیان کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ اردو میں تحقیق و تدوین اور محققین کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے ،کتاب کے آخری حصے میں تحقیق و تنقید کا باہمی رشتہ، ،ربط، مولوی عبد الحق کی متنی تنقید ، جمیل جالبی کے تحقیقی طریقہ کا جائزہ اور داستانوں کی تحقیق و تنقید کے حوالہ سے تفصیلی بحث کی گئی ہے،مختصر یہ کہ یہ کتاب تحقیق کے طالب علموں کے لیےکافی مفید ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free