aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تحقیق اورتنقید کا چولی دامن کا ساتھ ہے، دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، تحقیق کے لئے تنقید کا سہارا لینا ہی پڑتا ہے، کسی بھی ادبی تحقیق کے لئے ضروری ہوتاہے کہ اس ادب پارے کی اہمیت کیا ہے، اس لئے تحقیق کے لئے تنقیدی شعور لازمی قرار دیا جاتاہے، یوسف سر مست کی یہ کتاب اسی حوالے سے ایک نایاب کتاب ہے، پوری کتاب میں انھوں نے اس بات کوثابت کیا ہے کہ ہم کسی بھی فن پارے یا صنف کی تنقید صرف تنقید نہیں ہونی چاہیے بلکہ تنقید کےساتھ ساتھ اس کا تحقیقی جائزہ لینا بھی ضروری ہوتا ہے ورنہ تنقید برائےتنقید رہے گی، مصنف نے تحقیق و تنقید کی مختلف تعریفیں پیش کرتے ہوئے ان کے آپسی رشتے پر سیر حاصل بحث کی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free