aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"تحقیق مطالعہ"ڈاکٹر نذیر احمد کی کتاب ہے اس کتاب میں ان کے لکھے ہوئے چھ مضامین شامل ہیں جو کہ کتابی شکل میں آنے سے پہلے ملک کے مختلف رسائل میں شائع ہو چکے تھے۔ کتاب میں شامل مضامین میں کافی حدتک یکسانیت ہے۔کیوں کہ ان پانچ مضامین کا تعلق کسی نا کسی حد تک ابراہیم عادل شاہ سے ہے۔ کتاب میں شامل مضامین اس طرح ہیں "غالب اور ظہوری، کتاب نورس، کتاب نورس کے مخطوطات،گلزار ابراہیم و خوان خلیل، اردو شہہ پارے پر ایک نظر ، اور ، معدن الشفایے سکندر شاہی وغیرہ ۔