aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رسالہ تہذیب الاخلاق سر سید احمد خاں کا ایک ایسا کارنامہ ہے جس پر صدیاں ناز کرتی رہیں گی۔ ایک ایسا رسالہ جس نے اردو زبان کے رخ کو موڑ دیا، لیکن اس سے بھی خوبصورت بات یہ ہے ان کی رحلت کے بعد یہ رسالہ آج بھی اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے جاری و ساری ہے۔ زیر نظر رسالہ اسی زندہ روایت کا ایک خاص نمبر ہے جس میں مشاہیر علی گڑھ کا علمی وعملی خدمات کا تذکرہ ملتا ہے جنہوں نے علی گڑھ کے نام کو نامۂ جاوید میں رکھ دیا۔