aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مذکورہ کتاب تجلیات ربانی امام ربانی حضرت شیخ احمد سر ہندی مجدد الف ثانی قدس سرہ کے مکتوبات کے تینوں دفتروں کی تلخیص اور ترجمہ ہے۔ جس کومولانا نسیم احمد فریدی امروہوی نے ترجمہ کیا ہے۔ اس کتاب میں تصوف و احسان، تعمیر باطن، حق و باطل میں امتیاز، جہاد فی سبیل اللہ اور اقامتِ دین و ترویج شریعت، احیاء سنت و امحار بدعت کی ترغیب و تلقین اور اُمت مصطفیٰ (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) کے حق میں میر کارواں کے کام پر خامہ فرسائی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی مکتوبات امام ربانی کے مکتوب الیہم کا تعارف بھی ممکن حد تک فٹ نوٹ میں کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مصنف نے کتاب میں چالیس صفحات پر مشتمل مقدمہ بھی شامل کیا ہے۔ جس میں انہوں نے حضرت مجدّد کے حالات زندگی تفصیلی طور پر بیان کیے ہیں۔