aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"تجلیات سخن " المعروف " باران رحمت" مولانا سید محمد مدنی اختر کا مجموعہ نعت و منقبت ہے۔ مولانا کو شاعری ورثہ میں ملی۔ان کا کلام ان کی فکری ارتفاع کے باعث جداگانہ انفرادیت رکھتا ہے۔اسلوب کی سادگی و پرکاری نے اسے مزید غیر معمولی بنادیا ہے۔ان کی نعتیہ شاعری انفرادی شان کے ساتھ عشق رسول ﷺکا ورد کرتی ،ایمان کامل کا درس دیتی موثر ہے۔ نعتیہ کلام میں فکر کی جولانی ،جذبہ کی سچائی عشق رسول کی عکاسی ،مکمل ادب و احترام کے ساتھ نمایاں ہے۔شاعر کا ہر شعر عشق رسولﷺ کے جذبے سے معمور سچےعاشق رسول کےاحساسات کی ترجمانی کررہا ہے۔جس کا مطالعہ قارئین کو بھی عشق رسولﷺ میں ڈوب کر کیف وسرور حاصل کرنے کی تلقین دے رہا ہے۔ "باران رحمت" میں نعتوں کے علاوہ چند منقبتیں اور تضمین بھی شامل ہیں۔