aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میر تقی میر خاص مزاج کے مالک ہیں، نہایت سخت اصولوں کے پاسدار، وہ جلد کسی کو خاطر میں نہیں لاتے۔ ہر کس و ناکس کو شاعری کا اہل نہیں سمجھتے۔ شاگرد بنانے میں بھی خاصی احتیاط برتتے ہیں۔ انہوں نے بہت سے شعرا کو جو آج مسلم الثبوت استاد تسلیم کئے جاتے ہیں، اپنی شاگردی سے محروم رکھا۔ سعادت یار خان رنگین، شیخ ناسخ، میر قمر الدین منت وغیرہ کئی ایسے شاعر ہیں جن کو اصلاح دینے سے انکار کردیا۔ ایسے میں امداد صابری کی کتاب “تلامذہ میر” پڑھنا، اور یہ جاننا کہ ‘جانے کیسے لوگ وہ ہوں گے جو اس کو بھاتے ہوں گے’ دلچسپی سے خالی نہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets