aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
علم و ادب کی دنیا میں رشید حسن خاں کئی اعتبار سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ یہ ماہر لسانیات کے ساتھ قواعد اور املا پر اپنی گہری نظر رکھتے ہیں۔ زیر نظر کتاب "تلاش وتعبیر" رشید حسن خاں کے تنقیدی مضامین کا پہلا مجموعہ ہے جو 1988میں شائع ہوا۔ اس میں کل سترہ مضامین شامل ہیں۔ یہ مضامین مختلف اصناف ادب سے متعلق ہیں۔ چونکہ رشید حسن خان ایک محقق صفت انسان ہیں اس لئے ان کی کوئی بھی تحریر سرسری نہیں ہوتی۔ وہ جس موضوع پر بھی قدم اٹھاتے ہیں اس موضوع پر قاری کے لئے کافی کچھ موجود ہوتا ہے۔ ان مضامین کو بھی اسی نظرئے سے پڑھنا چاہئے۔ مضامین کچھ اس طرح ہیں۔ 'محمد علی جوہر: ایک جذباتی رہنما‘،جوش کی شاعری میں لفظ اور معنی کا تناسب‘،فیض کی شاعری کے چند پہلو، 'فانی ۔شہید احساس، 'چکبست بہ حیثیت نثر نگار اور بہ حیثیت نقاد، 'سیماب بہ حیثیت غزل گو، 'جوہرکی شاعری، جعفر زٹلی، مومن کی پیچیدہ بیانی ، دیوان حالی، کچھ دیا چنکر نسیم کے متعلق، معراج نامہ ناسخ، نقوش سلیمانی، زبان و بیان کے بعض پہلو، ادب اور صحافت اور نصابی کتابوں کی ترتیب میں املا، رموز اوقاف اور علامات کا مسئلہ جیسے عنوان قائم کیے گئے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets