aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہمارےدیار میں ایک اہم مسئلہ تعلیم نسواں رہا ہے ۔ عورتوں کی تعلیم کے حوالے سے ان کا بہت زیادہ شوشن ہوا ہے ۔ اس بات پر سارے لوگ متفق ہیں کہ تعلیم نسواں ایک ضروری امر ہے اور اس کا کچھ نہ کچھ انتظام ضرور ہونا چاہئے ۔ مگر بات یہاں آکر رک جاتی ہے کہ کس قسم کی تعلیم عورتوں کے لئے ہونی چاہئے اور کن ذرائع سے اور کیسے مقامات پر۔ ہندوستان میں پردہ نامی ایک رواج ہے جس کا تعلق تعلیم نسواں سے اس قدر ہے کہ اس کی وجہ سے یہ مسئلہ اور بھی زیادہ پیچیدہ ہو گیا ہے ۔ اس چھوٹے سے رسالے میں تعلیم نسواں اور اس کے آڑے آنے والی تمام چیزوں کو بہت ہی سلیقے سے حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور مصنف پردہ کا حد سے زیادہ حامی ہے اس لئے اس نے عورتوں کے لئے جو راہ نکالی ہے قابل مطالعہ و ملاحظہ ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free