aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مصنف کا شمار اردو کے ممتاز مدرسین میں ہوتا ہے ۔ ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں تدریسی خدمات سے وابستگی نے ان کے تجربات کو مزید جِلا بخشی ۔ پی ایچ ڈی کے مقالے پر مبنی ان کی کتاب "سارک ممالک میں فاصلاتی تعلیم " اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں چھپ چکی ہے ۔ زیر نظر کتاب میں انہوں نے تعلیمات سے متعلق مختلف النوع پہلوؤں پر اپنے تدریسی تجربات کی روشنی میں نچوڑ پیش کیا ہے۔ کتاب کے تمام مضامین فکری اور معنوی مفاہیم پر مشتمل ہیں۔ اس میں کل ۱۹ مضامین ہیں جو تمام موضوعات کا مکمل احاطہ کرتے ہیں۔ نیز " پیش لفظ " کے علاوہ ایک جامع مضمون بعنوان" کتاب سے پہلے "ہے ۔ اس میں تعلیم اور مقتضائے تعلیم کی بابت محققانہ کلام ہوا ہے ۔ ہر مضمون کے اختتام پر حوالے کا خاص اہتمام کیا گیا ہے جس سے مشمولات کی اسناد مستحکم ہو جاتی ہیں۔ یہ کتاب علم و معرفت کے طلبگار بالخصوص طلباء کے لئے انتہائی کارآمد ہے ۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free