aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
علامہ اقبال کی تعلیمات کسی ایک خاص وقت، کسی خاص علاقے یا کسی خاص رنگ ونسل کے لیے مخصوص نہیں ہیں ۔ اقبال ہر دور کے شاعر ہیں۔ ان کے افکار اور ان کی تعلیمات کا ایک جاندار پہلو یہ بھی ہے کہ وہ فرد کی درست سمت میں رہنمائی اور اس کی اخلاقی و روحانی تشکیل کرنے کے خواہاں ہیں۔ زیر نظر کتاب علامہ اقبال کی تعلیمات کا نچوڑ اورحریت کے پیام اور اسلامی خدمات کا مرقع ہے۔ زیر نظر کتاب ان قارئین کے لئے کافی اہم ہے جو علامہ کے فلسفے اور اسلام کو سمجھنے کا شوق رکھتے ہیں، مزید براں یہ کہ آج بھی اقبال کی تعلیمات ، ان کے افکار، ان کی روحانی اور اخلاقی اقدار کی ترویج کی کوششوں کا بنظر غائر مطالعہ کیا جائے تو لامحالہ اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ عہدِ حاضر میں افکارِ اقبال کی تشریح و توضیح کی ضرورت بالکل اسی طرح ہے جیسا کہ آج سے نوے یا سو سال قبل تھی۔گویا تعلیماتِ اقبال کا اطلاق محض اس خاص عہد کے لیے نہیں تھا جب مسلم معاشرہ اپنے تشخص کے حصول کے لیے سرگرداں تھا بلکہ عہدِ حاضر میں اس تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے بھی ان کی سخت ضرورت ہے۔