aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بھارت بھوشن پنت ، حضرت والی آسی کے توسط سے داغ اسکول کے ہونہار طالب علم ہیں۔آپ بنک میں نوکری کرتے ہیں اور مشاعروں میں آنا جانا بہت کم ہے۔بھارت بھوشن پنت نے اردو سیکھی ہے لیکن اس کے باوجود آپ کا کلام کسی اہلِ زبان کی شاعری سے ہرگز کم نہیں۔عروضی حوالے سے دیکھا جائے تو آپ نے مشکل بحور میں بالکل لکھا ہی نہیں اور ان کی اس کتاب 'تنہائیاں کہتی ہیں' میں مشکل سے 9 بحور میں غزلیں ملتی ہیں۔ کلام آسان اور رواں بحور میں ہونے کی وجہ سے ان کی کتاب کو پڑھتے ہوئے اک لطف سا آتا ہے۔ان کی شاعری ، کبھی تو دشت میں چلتی لو کے جیسے گرم تھپکیاں دیتی ہے تو کبھی صبحِ روشن کی تازہ ہوا کے میٹھے جھونکے کا احساس دامن میں بھر لاتی ہے اور جسم و روح کو معطر کر دیتی ہے۔زیر نظر کتاب ان کا تیسرا شعری مجموعہ ہے جو کہ 2005 میں منظر عام پر آیا ، اس مجموعہ میں دیوناگری اور اردو رسم الخط میں غزلیں شامل ہیں۔