aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب " اردو تنقید کے بنیادی مسائل" پروفیسر آل احمد سرور کی مرتب کردہ ہے۔ 8/9 فروری 1964 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تنقید پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا تھا، کتاب میں اس سیمنار کے مقالوں کو مرتب کیا گیا ہے۔ ان مقالات میں تنقید سے متعلق وقیع معلومات شامل ہے۔ عربی اردو اور ہندی میں تنقید کے بنیادی افکار پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے، سنسکرت میں تنقید کی صورت حال کو بیان کیا گیا ہے، اردو اور ہندی کی نئی تنقید کی صورت حال اور اصول و ضوابط سے متعارف کرایا گیا ہے، جمالیاتی تنقید اور نفسیاتی تنقید پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ مختلف اصناف سخن کی تنقید کا تذکرہ کیا گیا ہے، جس میں ناول، افسانہ، نظم، غزل وغیرہ شامل ہیں، تذکروں کو تنقید کی خشت اول قرار دیا جاتا ہے، تذکروں میں موجود تنقیدی نمونوں کی نشاندہی کی گئی ہے، تحقیق کے اصول و ضوابط اور عناصر کا تذکرہ کیا گیا ہے، تحقیق اور تنقید کے رشتے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، ڈاکٹر عبدالرحمن بجنوری کی تنقیدی کاوشوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ کتاب میں زیادہ تر بڑے نقادوں کے مضامین شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets