aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
باقر مہدی اردو ادب میں ایک ایسی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں جن کے بارے میں مشہور ہے کہ اپنے دور میں علم و ادب پر شاید ہی کوئی ایسی سنجیدہ کتاب ہو جس کا مطالعہ انہوں نے نہ کیا ہو۔ کوئی بھی نئی کتاب جیسے ہی شائع ہوتی تھی، وہ اسے پڑھنے کے لئے پریشان ہوجاتے تھے۔ زیر نظر کتاب ان کے منتخب تنقیدی مضامین پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے ترقی پسند ادب اور جدیدیت کے مابین کشمکش جیسے اہم موضوع کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر موضوعات پر روشنی ڈالی ہے۔ اس میں جدیدیت اور توازن، غالب: خوف پر قابو پانے کی ایک کوشش، یادوں کی برات، ایک جوان برگد کی موت (احتشام صاحب کا ایک ادھورا خاکہ) وغیرہ جیسے مضامین شامل ہیں۔ سنجیدہ ادبی تحاریر اور باقر مہدی میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے یہ کتاب اہم ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets