aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "تنقیدی شعور" ابراہیم اشک کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے، جسے مظہر سلیم نے بڑے ہی خوش اسلوبی سے ترتیب دیا ہے۔ اس کے مشمولات میں چودہ مضامین ہیں۔ جن میں 'نقد حافظ شیرازی، بیدل کا فن اور شخصیت، غالب اور جگر تشنہ، غالب کی شاعری میں نعت رنگ، علامہ اقبال محافظ ملت، اقبال کا بھرتری ہری کو خراج عقیدت، مولانا آزاد اور مسلمان، فراق اور جمال یار، نیا تخلیقی منظر نامہ، تخلتق کار اور تنقید نگار کا رشتہ، غزل پر نیا تنقیدی مکالمہ ، الیکٹرانک میڈیا اور موسیقی، نئی نظم میں شعوری رجحان' شامل ہیں۔ بقول مصنف یہ کتاب جدید اور قدیم دور کا سرسری تنقیدی جائزہ ہے۔ مجموعی طور پر کسی خاص موضوع پر یہ کتاب نہیں بلکہ بکھرے ہوئے چند مضامین کو یکجا کرنے کی عمدہ کوشش ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets