aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"تنقیدی تناظر"قمر رئیس کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے۔اس مجموعہ میں شامل مضامین مختلف اوقات اور مختلف تناظر میں لکھے گئے تھے اس لیے مضامین کے موضوعات میں کافی تنوع پایا جاتا ہے۔قمر رئیس صاحب نے اس کتاب میں غالب اور جدید کلاسکی غزل ، سید احتشام حسین اور عصری تنقید کے مسائل،اردو افسانے کی نصف صدی، اردو افسانے میں"انگارے کی روایت"جدید اردو ناول میں اظہار و اسلوب کے تجربے، اقبال کا تصور وطن و آزادی، سجاد ظہیر اور ترقی پسند ادبی تحریک،کرشن چندر، ایک جائزہ،ترقی پسند تحریک اور اردو ناول، عصرِحاضر میں اردو طنز ومزاح، جانثار اختر کی طویل نظمیں ، اور عمیق حنفی ایک مطالعہ جیسے مضامین شامل ہیں۔ اس کتاب میں شامل مضامین کا زیادہ تر تعلق فکشن تنقید سے ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets