aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولوی عبد الحق اردو ادب کی تاریخ میں انتہائی برگزیدہ اور عظیم ہستیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کے ادبی قد اور اردو زبان و ادب پر پے پایاں احسان کی وجہ سے ہی انہیں بابائے اردو بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی ادبی تحریروں کو نظر انداز کرنا کسی بھی طرح ممکن نہیں۔ زیر نظر کتاب جسے محمد تراب علی خاں بازؔ نے مدون کیا ہے۔ ان کے اس مجموعے میں مولوی صاحب کی کل 23 تحریریں شامل ہیں۔ یہ وہ تحریریں ہیں جو رسالہ ’اردو‘ میں 1922 سے 1933 تک شائع ہوئیں۔ ان تحریروں کے بارے میں یہ کہنا قطعاً بیجا نہ ہوگا کہ ان میں سے زیادہ تر تحریریں اب کلاسیک کا درجہ حاصل کر چکی ہیں۔ مشمولات پر ایک نظر ڈال کسی بھی قاری کو اس کا احساس ہو جائے۔