aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مصنف انگریزی اور اردو کے قدآور اشخاص میں شمار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے طنزو مزاح کی متعدد کتابیں تصنیف کی ۔ان میں سے ایک کتاب " قہقہہ زار " کا ہندی اور مرہٹی میں اور دوسری کتاب " شگوفہ زار " کا ہندی میں ترجمہ ہو چکا ہے ۔ ان کے انشائیہ مضامین میں بھی ان کی قوت تخلیق اور تحریر کی برجستگی کا اظہار ہوتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں مزاح نگاری پر تنقیدی جائزے کا انداز نرالا ہے۔ کہیں کہیں پر ناصحانہ جملوں میں ایسی شگفتگی اور لطافت ہے کہ مسکراہٹ کا زیر لب پھیل جانا یقینی ہوجاتا ہے۔ یہ کتاب طنز و مزاح کی نہیں ہے بلکہ ان کے حقائق اور اصلیت پر روشنی ڈالتی ہے جس کا اندازہ مشمولات کی قرائت سے بخوبی ہوتا ہے۔ کتاب میں "انشائے لطیف ، بذلہ سجی ، طنز، اردو کی منظوم خصوصی اصناف ، دوسری زبانوں سے مزاح اور قصہ گوئی جیسے موضوعات پر انتہائی سنجیدگی سے کلام کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ طنزو مزاح کی حقیقت و ماہئیت کیا ہے۔ مزاح کے جتنے بھی اصناف ہیں ان تمام کو مستقل باب قائم کر کے بحث کی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free