aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب جس کے مصنف سر جے۔ آر۔ سیلی ہیں، کتاب دراصل ان کے خطبات پر مبنی۔ یہ کئی معنوں میں اہم ہے جس سے جامعہ عثمانیہ کے عظمت رفتہ کا بھی سراغ ملتا ہے۔ جامعہ عثمانیہ میں قائم کردہ دار الترجمہ میں اس کتاب کا ترجمہ کیا گیا۔ دار الترجمہ اردو کی ادبی تاریخ کا روشن باب ہے، اس طرح اس کتاب کا مرتبہ کسی کلاسیک سے کم نہیں ہے۔ بادی النظر میں یہ کتاب علم سیاست یا سیاسیات کی لگتی ہے لیکن سچ بات تو یہ ہے کہ اس کتاب میں مصنف نے دو زاویوں سے اہم بحث کی ہے؛ اول علم سیاست کے مطالعے کے لیے صحیح طریقہ کار اصلاً تاریخی ہونا چاہیے اور دوم سیاسی تاریخ کے مطالعے کا صحیح طریقہ کار یہ ہے کہ اس کا مطالعہ علم سیاست کے مواد کے طور پر کیا جانا چاہیے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free