aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ترقی پسند تحریک نہ صرف اردو زبان وادب کی بلکہ پورے ہندوستانی زبان و ادب کی سب سے بڑی تحریک ہے۔یہ ادبی و ثقافتی و سیاسی تحریک ہے جس نے کئی ملکوں ا ور معاشرہ کو متاثر کیا۔دونوں ہی صورتوں میں ادب و سماج کے گہرے رشتوں پر روشنی پڑتی ہے۔اردو میں اس تحریک کے بانی و سربراہ سجاد ظہیر تھے۔جنھوں نے اس تحریک کا آغاز کیا پھردیکھتے ہی دیکھتے اس تنظیم نے تحریک کی شکل اختیار کرلی اور ترقی پسند تحریک بقول ظہیر کاشمیری "متحدہ محاذ کا پلیٹ فارم بن گئی۔"اس تحریک سے کئی ادبا و شعرا نےجڑنا اور اس کے تحت ادب تخلیق کرنے کا آغاز کیا ۔زیر نظر کتاب ترقی پسند تحریک کا ارتقائی جائزہ ہے۔جس میں تحریک کی ابتدا اور مختلف ادبا و شعرا کی ادبی تخلیقات کا مفصل تذکرہ کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free