aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو شاعری کا بہت بڑا ذخیرہ غزل کی شاعری پر مبنی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ غزل کو اردو شاعری کی تاریخ کے ایک اہم باب کی حیثیت حاصل ہے، اس کتاب میں اردو غزل کو ترقی پسند تحریک کے بینر تلے پھلتے پھولتے دکھلایا گیا ہے۔ یہ کتاب مصنف کے پی ایچ ڈی کے باضابطہ لکھے گئے مقالے پر مشتمل ہے۔ کتاب میں اردو غزل کی فنی خصوصیات ، کلاسیکی روایات اور اس کے اسلوب کی تشکیل میں کارفرما عناصر کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں کل پانچ ابواب ہیں ۔ پہلا باب اردو غزل کی فنی روایت اور ترقی پسند تحریک، دوسرا باب ترقی پسند اردو غزل کی تشکیل ، تیسرا باب ترقی پسند غزل کے ارتقا کا پہلا دور، چوتھا باب ترقی پسند غزل کے ارتقا کا دوسرا دور اور پانچواں باب ترقی پسند اردو غزل کے ارتقا کا تسرا دور ،پر بحث شامل ہے ۔ آخر میں کتابیاب کے عنوان سے اردو ادبی کتابوں کی طویل فہرست ہے اور مصنف کے تعارف پر کتاب کا خاتمہ ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free