aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بیسویں صدی کا آغاز اردو ہندی افسانے کی ابتدا قرار دیا جاسکتا ہے۔اس صدی کےاوائل سے ہی دونوں زبانوں کے افسانوں پر معاصر سیاسی ،سماجی اور فکری تبدیلیوں کے اثرات صاف عیاں ہیں لیکن ترقی پسند تحریک کے زیر سایہ وسیع فکر ی اور فنی بلندیوں سے ہم کنار ہوتا ہے۔اس لیے زیر نظر کتاب " ترقی پسند اردو۔ہندی افسانے کا تقابلی مطالعہ" میں تیسری دہائی سے چھٹی دہائی تک کی افسانوی تخلیقات کے مطالعہ کوخصوصیت دی گئی ہے۔یہ تقابلی مطالعہ ادبی اور تاریخی تناظر میں کیا گیا ہے۔جس میں اردو۔ہندی افسانوں کی ابتدائی نقوش، ترقی پسند افسانوں کا پس منظر ،ترقی پسند تحریک کی ابتدا، ارتقا، اس دور کے افسانہ نگاروں اور ان کی منتخبہ تخلیقات کا جائزہ لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دونوں زبانوں کے افسانوں میں فن اور موضوع کے اعتبار سے فرق کی وجہ بھی تلاش کرنے کوشش کی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free