aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو زبان و ادب کے ارتقاء، وسعت، تنوع اور تبدیلیوں میں تحریکوں اور رجحانات کا بہت اہم کردار رہا ہے۔ انہی تحریکوں اور رجحانات کے زیر سایہ اردو زبان و ادب کی پرورش و پرداخت ہوئی ،اردو ادب میں ترقی پسند تحریک ، جدیدیت اور مابعد جدیدت ، یہ تینوں تحریکیں بڑی ہی اہمیت کی حامل رہی ہیں ، زیر نظر کتاب میں انھیں تحریکات کے مسائل وموضوعات کو بیان کیا گیا ہے،چنانچہ مصنف نے ان تینوں تحریکات کے حوالے سے مختلف ادباء کےمضامین کو یکجا کر کے کتابی شکل میں پیش کیا ہے، جن مضامین کے ذریعہ قاری کے ذہن میں ان تینوں رجحانات و تحریکات کا لسانی اور ادبی معنویت اجاگر ہوتی ہے، کتاب کے مضامین کو تین حصو ں میں تقسیم کیا گیاہے، پہلے حصے میں ترقی پسند تحریک کے حوالے سے 9 مضامین ہیں جبکہ دوسرے حصے میں جدیدت کے حوالے سے 12 اور آخری حصے میں ما بعد جدیدت کے حوالے سے 10 مضامین شامل کئے گئے ہیں، شروع میں مصنف کا پر مغز مقدمہ اور گوپی چند نارنگ کا مضمون شامل ہیں جن سے ان تینوں تحریکوں کی بنیادی چیزوں کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free