by Sayyada Jafar,
Gyan Chand Jain
tareekh-e-adab-e-urdu 1700 tak
Volume-001
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Volume-001
اردو ایک مخلوط زبان ہے ۔جس کی ابتدا و ر ارتقا ایک عرصے تک جاری رہا۔ہر زبان کی طرح اردو زبان بھی پہلے پہل بولی کی شکل میں وجود میں آئی پھر رفتہ رفتہ بتدرج بولی سے زبان ،زبان سے ادبی زبان کا مقام حاصل کرلیا۔ اردوکا آغاز ، تاریخ اور ارتقا کے موضوع پر کئی اہم اور معتبر تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں۔ان ہی میں ایک پیش نظر کتاب"تاریخ ادب اردو " ہےجس میں آغاز سے سترہویں صدی تک اردو ادب کی تاریخ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ تاریخ ماہر محققین پروفیسر گیان چندر جین اور پروفیسر سیدہ جعفر نے مل کر لکھی ہیں۔ ارد و ادب کی تاریخ پر لکھی گئی دوسری کتابوں سے یہ کتا ب کئی معاملوں میں مختلف ہے خاص طور سے جزئیات کی سطح پر۔ اس میں کشمیر سے لے کر کنیا کماری اور کھمبات سے لے کر خلیج بنگال تک کے صوفیائے کرام، شعرا اور مصنفین کی خدمات اور اردو زبان کے ارتقا کو تفصیل سے بتایا گیا ہے۔ جس کے لیے مصنفین نے تاریخ ادب اردو کی دیگر اہم کتب سے استفادہ کرتے ہوئے ان کتابوں کے اندرجات پر بھی ناقدانہ نظر ڈالی ہے۔ساتھ ہی دوسرے مآخذ کا حوالہ دیتے ہوئے اہم نکات واضح کیے ہیں۔ یہ تاریخ پانچ جلدوں پر مشتمل ہے۔ زیر نظر جلد اول ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free