aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب ایڈورڈ گرین ول براؤن کی تصنیف کردہ ہے۔ اصل متن فارسی میں ہے جس کا سلیس اور بامحاورہ اردو ترجمہ کیا گیا ہے۔ براؤن ایک برطانوی مشتشرق تھے ۔ انہوں نے تاریخ و ادب کے میدان میں بے شمار مضامین اور کتابیں شائع کیں۔ انہیں عربی اور فارسی کے علاوہ اردو، سنسکرت پر دسترس حاصل تھا۔ وہ پہلے فارسی اور پھر عربی کے پروفیسر بھی رہے ہیں۔ انہوں نے ایران کا تفصیلی دورہ کیا اور پھر طویل مطالعہ کے بعد یہ کتاب لکھی۔ اس میں گزشتہ چار صدی کی ایرانی تاریخ کا اجمالی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس میں عہد صفویہ اور شاہ حسین سے لے کر انیسویں صدی کے نصف تک کی نثر نگاری پر بات ہوئی ہے ۔ کتاب میں کل تین حصے ہیں۔ پہلے حصے میں چار ابواب قائم کیے گئے ہیں اور اس میں زیادہ تر اس عہد کی تواریخ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ جبکہ دوسرے حصے میں تین ابواب ہیں اور اس میں گزشتہ صدی کی ایرانی شاعری پر بات ہوئی ہے اور تیسرا حصہ فارسی نثر سے متعلق ہے۔ دیباچہ میں مصنف نے ایرانی ادبیاتی تاریخ سے اپنی وابستگی اور اس راہ میں پیش آنے والے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free