aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خان بہادرنواب احمد حسین خان صاحب کئی عالمانہ اور فاضلانہ کتابوں کے مصنف ہیں۔ پیش نظر "تاریخ احمدی" ان کی دیگر تصانیف میں بے حد اہم ہے۔جس میں حضرت ﷺ سے لے کر عباسیوں کے آخری خلیفہ تک کے اسلامی تاریخ کے تمام مشہور و نمایاں واقعات کو نہایت ہی محققانہ انداز میں پیش کیا ہے۔مصنف کی زبان صاف وشستہ اور عام فہم ہے۔انداز بیان موثر اور دلنشین ہے اور سب سے بڑی خوبی اس تاریخ میں یہ ہے کہ ہر واقعہ کا مستند او رمعتبر حوالہ موجود ہے۔یہ ایک ایسی نرالی اور عظیم الشان کوشش ہے کہ "تاریخ احمدی" کا پڑھنے والا اسلامی ادب کی تمام مشہور و نایاب کتب تواریخ و احادیث سےواقف ہوجائے گا۔اس لحاظ سے "تاریخ احمدی" کو" خلاصتہ التواریخ "کہنا چاہئے یا تاریخوں کا انسائیکوپیڈیاکہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔