aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب میں عربوں کی قدیم تواریخ پر گفتگو ہوئی ہے ۔اس میں خطہ عرب کے ایسے شہروں کو دکھایا گیا ہے جو قبل اسلام قدیم عربی سلطنوں کی یادگار ہیں۔ ان سلطنتوں کے مٹے ہوئے آثار اب بھی ان کی عظمت و جلال کا فسانہ سنا رہے ہیں۔ اس کتاب میں قوم عمالقہ، بابل کی پہلی سلطنت۔ بادشاہوں اور شہروں کے نام۔ مصر و ایران کے کلچر اور قدیم سلطنتوں کا طور و طریقہ، قرآن میں مذکور مشہور قوم عاد اورثمود کا پس منظر، قدیم عربی عمارتیں ، ہندوستان سے عربوں کے قدیم تعلقات اور ہندوستان میں عربی سلطنت غرضیکہ اس طرح کے اہم قدیم تاریخی گوشوں پر محققانہ مباحث شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان اقوام پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جو نیست و نابود ہو چکی ہیں، اب ان کے صرف آثار رہ گئے ہیں یا پھر تاریخ کے صفحات پر ان کا مدھم تذکرہ ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets