aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "مراۃ احمدی" کے آخری حصہ کا اردو ترجمہ ہے۔ "مرات احمدی" ایک مستند تاریخ ہے۔ جس کا آخری حصہ جو اولیائے گجرات کے احوال پر مشتمل ہے۔ جس میں سرزمین گجرات کے بزرگان دین کے حالات اور خدمات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں ہندؤں کے منادر اور تیرتھوں کا حال بھی تحریر کیا گیا ہے۔ متن میں جس چیز کی تشریح ضروری ہے اس کو قوسین میں لکھ دیا گیا ہے۔ مصنف نے اپنی کتاب میں مضامین کو مختلف فصول اور ابواب میں منقسم نہیں کیا تھا ،لیکن مترجم نے قارئین کی سہولت کے لیے متعدد ابواب و فصول پر اس کتاب کو مرتب کیا ہے۔ اس طرح یہ کتاب مستند تاریخی حوالوں کے ساتھ ،گجرات کے اولیائے اکرم کی تفصیل بتاتی اہمیت کی حامل ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free